سعودی عرب

سعودی عرب میں آل سعود کے مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے

saudi flaqسعودی عرب کے مختلف شہروں میں آل سعود حکومت کے مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے وسیع تر ہوگئے ہیں اور مظاہروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ آل سعود حکومت پرتشدد اقدامات کے باوجود عوام کے ارادوں کو کچلنے میں ناکام ہے۔

سعودی عرب کے مشرقی علاقے القطیف کے ایک نوجوان کی سعودی فوجیوں کی فائرنگ سے شہادت پر گزشتہ روز القطیف میں ہزاروں افراد نے مظاہرے کئے اور آل سعود کے مظالم کی مذمت کی۔رپورٹ کے مطابق آل سعود کے فوجیوں نے القطیف کے مرکز کی طرف جانے والے راستوں کو بند کردیا تھا اور مکانوں کی چھتوں پر مورچے بنالئے تھے اس کے باوجود ہزاروں افراد نے مظاہروں میں حصہ لیا۔مظاہرین نے عالمی برادری اور بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ سعودی عرب میں انسانی حقوق کی پامالی روکنے کے لئے فوری طور پر اقدام کریں۔
واضح رہے کہ جمعرات کی رات کو القطیف میں مظاہرین پر سعودی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے احمد المطر نامی نوجوان شہید ہوگيا تھا.

متعلقہ مضامین

Back to top button