سعودی عرب

آیت اللہ باقر النمر کی حالت تشویش ناک/گرفتاری کے بعد سے بھوک پر ہیں

nimar straikسعودی عرب میں بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ نمر باقر النمر کی حالت تشویش ناک بتائي جاتی ہے۔ آیت اللہ باقر النمر سعودی کارندوں کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔
الشرق انسانی حقوق مرکز نے اپنی ویب سائٹ پر آیت اللہ شیخ باقر النمر کی تشویش ناک حالت کے بارے میں خبرد دی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ آیت اللہ باقرالنمر سعودی جیل میں ڈیڑھ مہینے سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔ الشرق انسانی حقوق مرکز نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ سعودی حکام سے رابطہ کرکے اس بزرگ عالم دین کی رہائي کے لئے دباؤ ڈالیں۔ انسانی حقوق کے اس مرکز نے سعودی حکومت کو آیت اللہ باقر النمر کی جان کا ذمہ دار قراردیا اور ریاض سے کہا کہ انہیں غیر مشروط طور پر رہا کیا جا‏ئے۔ یاد رہے سعودی کارندوں نے کچھ ہفتوں قبل بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ باقر النمر کی گاڑی پر فائرنگ کرکے انہیں زخمی کردیا تھا اور زخمی حالت میں ہی گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا۔ سعودی عرب میں عرب ملکوں کے ساتھ ہی مظاہرے شروع ہوئےتھے تاہم آل سعود مغربی حکام کو بڑی بڑی رشوتیں دے کراپنے ملک کےحالات کو سنسر کردیتی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button