سعودی عرب

سعودی عرب: شامی دہشت گردوں کیلئےچندہ مہم عوام کی لاتعلقی

chanda-muhimچندہ مہم میں شاہ عبداللہ سمیت سرکاری حکام کی طرف سے کروڑوں کا چندہ دیا گیا، سلفی علماء عوام کو چندہ دینےکی ترغیب دلارہے ہیں
ریاض سعودی عرب کے بادشاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی جانب سے شام میں صدر بشارالاسد کے مخالف باغی دہشت گردوں کی مدد کے لئے امدادی چندہ مہم کے آغاز کیا جس کے چند گھنٹوں کے دوران اب تک بیس کروڑ اکیس لاکھ ریال کی رقم جمع ہو گئی ہے۔ یہ مہم گزشتہ روز نماز عشاء کے بعد شروع کی گئی تھی۔ اس میں خادم الحرمین الشریفین کی جانب سے بیس لاکھ ریال جبکہ ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز نے دس لاکھ ریال کا عطیہ دیا تھا۔ اس کے علاوہ بیعت کونسل کے چیئرمین شہزادہ مشعل بن عبدالعزیز، وزیر داخلہ شہزادہ احمد بن عبدالعزیز نے پانچ پانچ لاکھ ریال کی رقم چندہ مہم میں جمع کرائے ہیں، جبکہ سرکاری حکام بھی کروڑوں کا چندہ جمع کرارہے ہیں۔ سعودی عرب میں سلفی وہابی عالم دین مساجد اور سرکاری ٹی وی پر آکر عوام کو گمراہ کُن پروپیگندہ کے ذریعے شامی سلفی دہشت گردوں کیلئے زیادہ سے زیادہ چندہ دینے کی ترغیب دلارہے ہیں۔
العربیہ نیٹ ورک کے مطابق شاہ عبداللہ کی نگرانی میں قائم کئے گئے فنڈز کے لئے ملک بھر کے تمام بڑے شہروں میں کیمپ لگائے گئے ہیں۔ جہاں یہ مہم آئندہ جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق صبح تین بجے تک جاری رہے گی۔ فنڈ ریزنگ مہم میں سعودی عرب کے سرکاری سرپرستی میں چلنے والے مختلف فلاحی اور رفاہی اداروں کے علاوہ عام شہری بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی نے ملک کے مختلف علاقوں میں جاری فنڈ ریزنگ مہم کو اپنی نشریات میں بھی بھرپور کوریج دی ہے تاکہ عوام الناس کو اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دی جا سکے۔ اس کے علاوہ ریڈیو صوت القرآن کے ریاض اور جدہ سے نشر ہونے والے پروگرامات میں بھی شامی دہشت گردوں کی مدد کے لئے چندہ مہم میں حصہ ڈالنے کے لئے عوام سے شرکت کی اپیلیں کی گئی ہیں۔
شوشل نیٹ ورک کی سائٹ فیس بُک پر پرسن ٹو پرسن رابطے کے ذریعے سعودی شہری عوام سے اس مہم کے بائیکاٹ کرنے کی اپیلیں کررہے ہیں۔ جس میں کہا جارہا کہ اگر شام میں جمہوریت ضروری ہے تو سعودی عوام کو اس حق سے کیوں محروم رکھا جارہا ہے، اپیل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حکمراں سلفی ٹولہ شام میں دہشت گردوں کی مدد کرکے سعودی شہریوں کو عالمی سطح پر بدنام کررہی ہے۔ خیال رہے اس قبل بھی سعودی شاہی حکومت نے اُسامہ بن لادن کی مالی سپورٹ کرکے افغانستان بھیجا تھا جس نے عالمی سطح پر سعودی عوام کیلئے مسائل پیدا کئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button