سعودی عرب

رشتہ داروں کی رہائی کا مطالبہ کرنے والی خواتین سعودی پولیس کے ہاتھوں گرفتار

saudi shia womenسعودي حکومت کي سيکورٹي کے اہلکاروں نے ايسي آٹھ خواتين کو گرفتار کرليا ہے جو اپنے رشتہ داروں کي رہائي کي مانگ کررہي تھيں۔

العربيہ ٹيلي ويژن نے خبردي ہے کہ سعودي عرب کي سيکورٹي فورس کے اہلکاروں نے آل معتق خاندان کي آٹھ خواتين کو گرفتار کرليا ہے جنھوں نے اپنے رشتہ داروں کي جيلوں سے رہائي کے مطالبے کے حق ميں مظاہروں ميں حصہ ليا تھا۔
واضح رہے کہ سعود حکومت بے بنياد دعوؤں اور الزامات کے تحت منجملہ ملکي سلامتي کے خلاف سازش جيسے الزامات کے تحت ملک کے مشرقي علاقوں کے شيعہ مسلمانوں کو گرفتار کررہي ہے پچھلے چند ہفتوں کے دوران سعودي حکومت نے ايسے بہت سے نوجوانوں کو گرفتار کيا ہے جنھوں نے حکومت کي ظالمانہ پاليسيوں کے خلاف مظاہروں ميں شرکت کي تھی۔
سعودي عرب کے عوام اپنے ملک ميں سياسي اور اقتصادي اصلاحات چاہتے ہيں ان کا مطالبہ ہے کہ ملک سے غربت و بے روزگاري کا خاتمہ کيا جائے اور امتيازي اور تفريق آميز پاليسيوں کوختم کيا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button