سعودی عرب

سعودی ناصبی فورسز کی قطیف میں فائرنگ ،2شیعہ مظاہرین شہید

shaheed saudia-arabسعودی عرب کی ناصبی وہابی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 2شیعہ مظاہرین سے مشرقی صوبے قطیف میں شہید ہوگئے ہیں۔شیعہ مظاہرین اکبر حسن شخوری اور محمد رضا فلفل دیگر شیعہ مسلمانوں کے ہمراہ معروف عالم دین اور شیعہ رہنماء آیت شیخ باقر النمر پر حملے اور ان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ سعودی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں اکبر حسن اور محمد رضا شہید ہو گئے جبکہ متعدد دیگر مظاہرین زخمی ہو گئے ہیںیہ واقعات اتوار کے روز رو نما ہوئے ہیں ۔
ماہ فروری 2012ء سے قطیف اور عوامیہ ٹائون میں باقاعدگی سے احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں منعقد کی جارہی ہیں ۔احتجاج کرنے والوں کا مطالبہ ہے کہ سارے سیاسی قیدی آزاد کیے جائیں ،اظہار رائے اور اجتماعات منعقد کرنے کی آزادی دی جائے اور ہر شعبے میں شیعوں کے ساتھ امتیازی سلوک و پالیسی کا خاتمہ کیا جائے۔
نومبر 2011ء میں 5مظاہرین کی شہادت اور متعدد دیگر کے زخمی ہونے کے بعد ان مظاہروں میں شدت آگئی ہے اور عوام الناس نے آل سعود کی ناصبی وہابی خاندانی حکومت کی براہ راست مخالفت کا سلسلہ شروع کیا۔ اس نوعیت کے مظاہرے دارالحکومت ریاض اور مدینہ منورہ میں بھی منعقد ہو رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button