سعودی عرب

سعودی عرب میں حکومت مخالف مظاہرے

saudi_shia_protestسعودی عرب کےمختلف علاقوں میں عوام نےشاہی حکومت کےخلاف مظاہرہ کیا اورملک ميں سیاسی اصلاحات کامطالبہ کیا۔
العالم کی رپورٹ کےمطابق الشرقیہ علاقےمیں واقع قطیف اورعوامیہ شہروں میں کل اورآج سعودی حکمرانوں کےخلاف مظاہرہ کیا اورملک میں سیاسی اصلاحات، سیاسی قیدیوں کی فوری آزادی اور بحرین سےسعودی فوجیوں کی واپسی کامطالبہ کیا۔
واضح رہےکہ گذشتہ دومہینوں سےسعودی عرب کےالشرقیہ علاقےمیں آل سعود کےخلاف مظاہروں اوراحتجاج کاسلسلہ جاری ہے۔
یمن میں بھی جمعرات اورجمعہ کےدن حکومت کےخلاف مظاہرےہوئے۔
یمن کےدارالحکومت صنعا، اورالبیضاء جیسےشہروں میں دسیوں ہزار لوگوں نےعبداللہ صالح کی حکومت کےخلاف مظاہرہ کیا اور ان کےاستعفےکامطالبہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button