سعودی عرب

امت اسلامیہ کا مستقبل روشن ہے

qatif_imam_juma_sheikh_hassanقطیف عربستان کے امام جمعہ نے امت اسلامیہ کی بیداری اور انقلابات کو ان کے مستقل کے روشن ہونے کاسبب بیان کیا ۔رپورٹ کے مطابق ، قطیف عربستان کے امام جمعہ ، حجت الاسلام شیخ حسن صفار نے مسجد امام رضا(ع) میں شیعوں کے جم غفیر میں علاقے کی موجودہ تبدیلیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : حکام توقع نہ رکھیں کہ عوام جس طرح پہلے کے حکام کے ساتھ پیش اتی تھی ویسے ہی ان کے ساتھ بھی پیش ائے گی کیوں  کہ دنیا میں تبدیلیاں ارہی ہیں اور عوام جاگ چکی ہے حکام کی بھی ذمہ داری کہ ہے ان تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ ہوجائیں ۔
انہوں نے مزید کہا : ان تبدیلیوں کو نہ ماننا اور عوام وحکمرانوں کے درمیان رابطہ کا کمزور ہونا عربی اسلامی ممالک میں عوامی انقلاب کاسبب بنا ہے ۔
شیخ حسن صفار نے واضح طور پر کہا : مغربی معاشرے کے حالات بھی موجودہ عربی معاشرے کے حالات کے مانند تھے مگر عوام اور گورمنٹ کے روابط بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ یہ حالات بھی بہتر ہوگئے اور ان دوران کو انہوں نے دوران اجتماعی کا نام دیا اوراسی زمانے سے ملک کی مشروعیت کو عوام سے لیتے ہیں اور عوام اپنی گورمنٹ کاخود انتخاب کرتی ہے ۔
قطیف کے امام جمعہ نے عرب حکام کو مغربی نظام سے عبرت حاصل کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا : عرب حکام بھی مغربی دنیا کے مانند جہاں عوام اور گورمنٹ کے کا اپسی رابطہ اچھا رابطہ ہے اور انہیں مرضی کے مطابق منتخب کئے جاتے ہیں کے طریقے پر چلیں اور اس طرح عوامی انقلابات کا خاتمہ دیں ۔
انہوں نے امت اسلامیہ کے مستبقل کو روشن بتاتے ہوئے کہا : مغربی دنیا کی عوام نے بھی سختیاں بہت دیکھیں اور اس طرح کے حالات سے وہ بھی دوچار ہوئے اور ایسا نہی تھا کہ اس زمانے کے غربی حکام بھی اسانی کے ساتھ طرز حکومت بدلنے پر راضی تھے اج امت اسلامیہ بھی تمام زحمتون اور سختیوں کے باوجود موجودہ سیاسی نظام کو بدل کررہے گی اور امید ہے ان سختیوں کے بعد ایک روشن مستقبل سے روبرو ہوگی ۔
حجت الاسلام صفار نے اسلامی ممالک کے داخلی مسائل میں مغربی ممالک کی دخالت کی بہ نسبت خبر دار کرتے ہوئے کہا : لیبیا کا ڈیکٹیٹر جو خود کوافریقا اور دنیا اسلام کا بادشاہ کہتا ہے اورلیبی کی عوام کو اپنی بغیر بے حیثیت سمجھتا تھا اج عوامی قیام سے روبرو ہے اور ان کے قتل عام کے درپہ ہے اور اس طرح ملک کے داخلی مسائل میں مغربی طاقتوں کی دخالت کا زمینہ فراھم کررہا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button