سعودی عرب

انقلاب مصر کی کامیابی پر؛سعودی عرب کے شیعہ عالم دین کی امت اسلامیہ و عرب دنیا کو مبارکباد

shia_aalim_saudiسعودی عرب کے ایک عالم دین سید منیرخباز نے آل سعود کے دربار سے وابستہ نام نہاد مفتیوں کے بر خلاف مصری ڈکٹیٹر حسنی مبارک کی برطرفی پر امت اسلامیہ اور عرب اقوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے ممتاز شیعہ رہنما علامہ سید منیرخباز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک ایسے وقت جب آزادی کا حصول اور آمر حکومتوں کی سرنگونی ایک خواب بن چکی تھی 32 سال قبل امام خمینی(رح) کی قیادت میں اسلامی انقلاب اور اسی طرح اب تیونس اور مصر میں  عوامی انقلاب نے اقوام عالم میں امیدیں جگادی ہيں اور یہ ثابت کردکھا یا ہے کہ قوموں کےعزم و ارادے کسی بھی طاقت کے سامنے کمزور نہيں پڑ سکتے۔
دوسری جانب آل سعودکے دربار سے وابستہ ایک مفتی کی طرف سے بعض عرب ملکوں میں عوامی مظاہروں پر تنقید کی وجہ سے سعودی عوام سخت بر ہم ہيں۔
اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے عوام اور انسانی حقوق کے لئے کام کرنےوالی شخصیات نے سعودی مفتی کے اس بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصری عوام کے مظاہرے جائز اور برحق ہیں۔
واضح رہے کہ تیونس اور مصر میں آنےوالے انقلابات کے بعد سعودی عرب میں مختلف سیاسی جماعتوں نے بنیادی سیاسی اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے بعض خبروں میں یہ کہا جارہا ہے کہ مصری ڈکٹیٹر حسنی مبارک کے فرار کرجانے کے بعد بعض عرب حکومتوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button