شیعہ مسلمانوں کے ساتھ امتیازی رویہ ختم کرنے کا مطالبہ

28 جنوری, 2013 09:30

labbaik ya hussainانسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ” ایمنیسٹی انٹرنیشنل ” نے حکومت انڈونیشیا سے مطالبہ کیا ہے کہ شیعہ مسلمانوں کے ساتھ امتیازی رویہ ختم کرے۔
العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے انڈونیشیا کے حکام سے کہا ہے کہ ملک میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف امتیازی رویہ سے گریز کرے۔
ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے انڈونیشیا کے سیمپینگ علاقے میں شیعوں کی پر امن واپسی کی راہ ہموار کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔انسانی حقوق کی اس بین الاقوامی تنظیم نے سیمپینگ علاقے میں، جو مشرقی جاوا صوبے میں واقع ہے، انڈونیشیا کے مقامی حکام پر مذہب کی تبدیلی کے لئے شیعوں پر دباؤ ڈالنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ موصولہ دستاویزات سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے۔ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ اس مسئلے کے ذمہ دار حکام پر مقدمہ چلایا جائے۔

2:31 صبح اپریل 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔