Uncategorized

شہید اسکاؤٹ رہنما نیر عباس کی کراچی میں تدفین کر دی گئی

janazaکراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے رہائشی شہید اسکاؤٹ رہنما نیر عباس کو منگل کے روز کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی درندوں نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا،شہی دکی نماز جنازہ بدھ کے روز بعد نماز ظہرین انچولی سوسائٹی میں ادا کی گئی جس کے بعد شہید کے جسد خاکی کو آہوں اور سسکیوں میں مقامی قبرستان وادئ حسین میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق شہید اسکاؤٹ رہنما نیر عباس کی نماز جنازہ میں شہر بھر سے سیکڑوں شیعیان حیدر کرار (ع) نے شرکت کی اور شہید کی نماز جنازہ کے بعد حکومت مخالف نعرے بازی کرتے ہوئے زبر دست احتجاج کیا،مظاہرین او ر شرکائے نماز جنازہ نے پاکستان کی متعصب ایجنسیوں کے خلاف بھی زبر دست نعرے بازی کی کہ جنہوں نے گزشتہ طویل عرصہ سے شہر کراچی میں شیعہ نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ شروع کروا کر رکھا ہے اور کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی دہشت گردوں کو کھلی آزادی دے رکھی ہے جو شیعہ نوجوانوں کو ٹارگٹ کلنگ میں شہید کر رہے ہیں۔
شہید اسکاؤٹ رہنما نیر عباس کو سیکڑوں سوگواروں ،اسکاؤٹس رضا کاروں اور رشتہ داروں کی آہوں اور سسکیوں میں وادی حسین قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ،شہید ایک مقامی کمپنی میں سیلز مین کی ڈیوٹی ادا کیا کرتے تھے جبکہ کراچی کی ایک لوکل اسکاؤٹ گروپ سجادیہ اسکاؤٹ کے انچارج بھی تھے۔
شہید اسکاؤٹ رہنما نیر عباس تو شہید کر دئیے گئے اور اپنے لواحقین میں ایک بیوہ او ر دو بچوں کو چھوڑ گئے ہیں تاہم حیرت ہے اس بات پر کہ ناصبی یزیدی درندہ صفت لوگ کس طرح معصوم بچو ں کو ان کے والدین سے محروم کر رہے ہیں آخر کس طرح کل بروز قیامت محشر میں پیش ہوں گے اور آخر اس خون ناحق کو بہانے کا کیا جواز پیش کریں گے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button