Uncategorized

جلوس عزاء پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے،جامعہ فاروقیہ دہشت گردوں کی آماجگاہ بن چکی ہے حکومت سختی سے نوٹس لے ۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان

molana hasan zafer naqviشاہ فیصل کالونی میں فرزند امام حسین علیہ السلام کی شہادت پر نکالے گئے جلوس عزاء پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے،جامعہ فاروقیہ دہشت گردوں کی آماجگاہ بن چکی ہے حکومت سختی سے نوٹس لے ۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی،صوبائی سیکرٹری مولانا مختار حسین امامی،مولانا منور نقوی،علی اوسط اور دیگر کا اظہار مذمت

کراچی( )شاہ فیصل کالونی میں فرزند امام حسین علیہ السلام کی شہادت پر نکالے گئے جلوس عزاء پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے،جامعہ فاروقیہ دہشت گردوں کی آماجگاہ بن چکی ہے حکومت سختی سے نوٹس لے ۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی،مولانا مختار امامی،مولانا منور نقوی اور علی اوسط نے مجلس وحدت مسلمین کے ہنگای اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماؤں کاکہنا تھا کہ شاہ فیصل کالونی میں موجود مدرسہ جامعہ فاروقیہ جو کہ دہشت گردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے ہمیشہ وہاں سے عزاداری کے جلوسوں اور مجالس کے پروگراموں پر حملے ہوتے رہتے ہیں جبکہ مدرسہ کے مرکزی اسپیکروں سے مذہبی منافرت پھیلانے کے اعلانات بھی ہوتے رہتے ہیں جبکہ ان تمام معاملات کو انتظامیہ کے نوٹس میں لایا جا چکاہے تاہم انتظامیہ نے تاحال کسی قسم کی کوئی کاروائی نہیں کی جس کے نتیجہ میں ۲۵ محرم الحرام کو شہادت امام زین العابدین ؑ کے موقع پر نکالے گئے جلوس عزاء پر جامعہ فاروقیہ کے دہشت گردوں نے فائرنگ کی اور خواتین سمیت بچوں کو حملہ کا نشانہ بنایا جو کہ انتہائی شرمناک اور گھناؤنا فعل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
رہنماؤں کاکہنا تھا کہ جامعہ فاروقیہ کے دہشتگردوں نے جس راستے پر عزاداروں پر حملہ کیا اسے پہلے سے ہی بند کر دیا گیا تھا تاہم دہشت گردوں نے زبر دستی اس راستے سے آ کت جلوس عزاء میں شرک ہونے والے عزاداروں بشمول بچوں،جوانوں اور خواتین کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا،ان کاکہنا تھا کہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ۲۵ محرم کو شاہ فیصل کالونی میں جلوس عزاء پر حملہ کرنے والے جامعہ فاروقیہ کے دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے ۔ان کاکہنا تھا کہ شاہ فیصل کالونی میں عزاداروں پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی سرپرستی علاقہ ایس ایچ او ندیم بیگ کر رہاہے جسک ے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔
رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایسے مدارس کے خلاف سختی سے نوٹس لیا جائے جہاں دہشتگردوں کو پروان چڑھایا جاتا ہے اور ان مدارس میں جامعہ فاروقیہ صف اول میں ہے ،انہوں نے وفاق المدارس کے مولانا اسفند یار خان اور مولانا حنیف جالندھری سے اپیل کی کہ وہ سامنے آئیں اور اپنی صفوں سے دہشت گرد عناصر کو نکال باہر کریں اور وفاق المدارس سے ایسے مدارس کی رکنیت ختم کی جائے جہاں سے دہشت گردی کی تربیت دی جاتی ہو۔
رہنماؤں نے واضح کیا کہ ملت جعفریہ کسی بھی طور پر عزاداری پر کوئی مفاہمت قبول نہیں کرے گی اور عزاداری پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ ملک اور شہر کراچی کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی سازش کی جا رہی ہے جس میں کالعدم دہشت گرد گروہ جو امریکی واسرائیلی ایماء پر پاکستان میں دہشت گردی کر رہے ہیں عزادرای کو جلوسوں پر حملے کر کے انارکی پھیلانا چاہتے ہیں ۔
رہنماؤں نے جامعہ پنجاب لاہور میں اسلامی جمعیت طلبہ میں موجود کالی بھیڑوں کی جانب سے یوم حسین ؑ کی تقریب پر حملہ کی شدید مذمت کی اور جماعت اسلامی پاکستان اور اسلامی جمعیت طلبہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی صفوں سے بھی کالعدم دہشت گرد گروہوں کے دہشت گردوں کو نکال باہر کریں اور جامعہ پنجاب میں شیعہ طلباء پر اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے ہونے والے حملہ کی وضاحت پیش کرتے ہوئے اپنا موقف بیان کریں ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ جامعہ پنجاب شیعہ طلبا پر ہونے والے حملے میں ملوث دہشت گرد عناصر کو بے نقاب کیا جائے اور گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے بصورت دیگر راست اقدام سے گریز نہیں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button