علامہ ساجد نقوی کا پنجاب یونیورسٹی واقعہ پر اظہار افسوس، جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

اپنے مذمتی بیان میں سربراہ شیعہ علماء کونسل نے زخمی طلبہ کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے جامعہ پنجاب کے طلبہ سے اپیل کی کہ وہ دلوں سے کدورتیں اور نفرتیں نکال کر یونیورسٹی کے ماحول کو بہتر بنانے کے لئے باہم متحد ہوں اور شرپسند عناصر کو اپنی صفوں سے نکال باہر کریں۔اپنے مذمتی بیان میں علامہ ساجد نقوی نے زخمی طلبہ کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے جامعہ پنجاب کے طلبہ سے اپیل کی کہ وہ دلوں سے کدورتیں اور نفرتیں نکال کر یونیورسٹی کے ماحول کو بہتر بنانے کے لئے باہم متحد ہوں اور شرپسند عناصر کو اپنی صفوں سے نکال باہر کریں۔
دریں اثنا علامہ سید ساجد علی نقوی کی صدارت میں مرکزی و صوبائی ذمہ داروں کے اجلاس میں حسینی مشن امام بارگاہ ڈرگ روڈ کراچی میں شرپسندوں کے حملے اور پولیس اور انتظامیہ کے جانبدارانہ رویے کی بھی مذمت کی گئی اور قرارداد کے ذریعہ مطالبہ کیا کہ پولیس کو خلاف قانون اقدام اور اپنی حدود سے تجاوز کا حق نہیں پہنچتا، لہذا بلاتاخیر متاثرین کو انصاف فراہم کیا جائے۔







