Uncategorized

کراچی:دو گھنٹوں میں دوسری شہادت کاشف محمود اور شرف مہدی شہید

shiitenews shaheedکراچی میں آج نماز ظہرین سے قبل کھلم کھلا سپاہ صحابہ کے دہشتگرد اپنی کاروائی میں مصروف نظر آئے۔ گزشتہ چند گھنٹوں میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے دو عزادار کو مختلف مقام پر شہید کردیا
شیعت نیوز کے نمائند کے مطابق کراچی کے علاقے شادمان ٹاون میں کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ کے فرقہ پرست دہشتگردوں نے شیعہ مومن شرف مہدی کو فائرنگ کر کے شہید کردیا۔ شہید شرف مہدی کراچی کے علاقے انچولی 19 نمبر کے رہائشی تھے۔ فائرنگ کے فوراَ بعد شرف مہدی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ شرف مہدی شہید ہوچُکے ہے۔ آخری اطلاعات کے مطابق شہید شرف مہدی کی باڈی انچولی امام بارگاہ لائی جارہی ہے
واضع رہے کہ گزشتہ دو گھنٹوں میں کراچی میں یہ دوسری شہادت ہے اس سے قبل معروف ماتمی انجمن شباب المومنین کی ناصر اصغر پارٹی کے نوحہ خواں رجب اور نومی کے چھوٹے بھائی 20 سالہ کاشف ظفر ولد محمود کو کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ کے مُسلح دہشتگردوں نے اپنی دہشتگردی کا نشانہ بنایا تھا

متعلقہ مضامین

Back to top button