Uncategorized

انجمن شباب المومنین کے رکن کاشف محمود ناصبی وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید

shia  shaheedکراچی کے علاقے بیم پورہ میں کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی یزیدی دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے شیعہ نوجوان کو شہید کر دیا۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے بیم پورہ میں جمعہ کے روز کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی

درندوں نے فائرنگ کرکے 25 سالہ شیعہ نوجوان کاشف علی کو شہید کر دیا۔

عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ شہید کاشف علی کو ناصبی وہابی درندوں نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنے کام کے سلسلہ میں جا رہے تھے ،شہید کے سر اور سینہ میں گولیاں لگی ہیں جس کے سبب ان کی موقع پر شہادت ہو گئی ۔شہید کی باڈی رضویہ امام بارگاہ منتقل کر دی گئی۔
شہید کاشف علی انجمن شباب المومنین کے مشہور و معروف نوحہ خواں رجب علی کے چھوٹے بھائی تھے۔
واضح رہے کہ گذشتہ طویل عرصہ سے شہر کراچی سمیت ملک بھر میں کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی اور طالبان ناصبی یزیدی دہشت گردوں نے ملت جعفریہ کے نوجوانوں اور عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس کے نتیجہ میں اب تک سیکڑوں شیعیان حیدر کرار (ع) شہید و زخمی ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button