Uncategorized

کراچی:جلوس عزاء کے دوران ناصبی دہشت گردوں کا حملہ،دو عزادار زخمی

images 2کراچی کے علاقے شا ہ فیصل کالونی نمبر چار میں نکالے گئے شہادت حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی مناسبت سے جلوس عزاء کے دوران کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی دہشت گردوں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجہ مین دو شیعہ نوجوان شدید زخمی ہو گئے ۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز ۲۵ محرم الحرام کو فرزند امام حسین علیہ السلام و بیمار کربلا،سید الساجدین،حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی نمبر چار میں امام بارگاہ حسینی مشن سے مرکزی جلوس عزاء برآمد ہوا جس کے دوران کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی دہشت گردوں نے عزاداران امام مظلوم پر حملہ کیا اور فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں دو عزاداران امام مظلوم شدید زخمی ہو گئے ۔
عینی شاہدین نے شیعت نیوز کے نمائندے کو بتایا ہے کہ ناصبی دہشت گردوں نے جلوس عزاء مین شریک ہونے والے عزاداروں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ جلوس سے متصل ایک گلی سے جلوس ہائے عزاء مین شریک ہونے کے لئے آ رہے تھے ،عینی شاہدین نے مزید بتایا ہے کہ حملہ آور ناصبی دہشت گرد کو علاقہ مکینوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے جس کا تعلق نزدیک ہی موجود کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے مرکزی دفتر جامعہ فاروقیہ سے بتایا جاتا ہے۔
علاقہ مکینوں کاکہناہے کہ ناصبی دہشت گردوں کی آماجگاہ جامعہ فاروقیہ سے تعلق رکھنے والے ایک ناصبی دہشت گرد نے عزاداروں کو گولیوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں دو عزاداران امام مظلوم شدید زخمی ہو ئے ہیں تاہم یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے مرکز جامعہ فاروقیہ سے ہمیشہ ماہ محرم الحرام کے موقع پر عزاداران امام حسین علیہ السلام کو زدو کوب کئے جانے سمیت فائرنگ کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ ۲۵ روز قبل یکم محرم الحرام کو جامعہ فاروقیہ میں موجود کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی یزیدی درندوں نے پانی کی سبیل لگانے پر بہت بڑا ہنگامہ کھڑا کر دیا تھا اور عزاداران امام حسین علیہ السلام پر امام بارگاہ کی طرف فائرنگ بھی کی گئی تھی۔
دوسری جانب انتہائی حیرت انگیزبات یہ ہے کہ مرکزی جلوس عزاء میں پولیس اور رینجرز سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی موجودگی نہ ہونے کے برابر تھی حتیٰ ناصبی وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ اور عزاداروں پر ہونے والے حملے کے بعد بھی کئی گھنٹوں تک پولیس اور رینجرز اہلکار جائے وقوعہ پر نہیں پہنچ سکے جس کے نتیجہ میں ناصبی دہشت گردوں کے مرکز جامعہ فاروقیہ سے مسلسل فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔
ناصبی وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے دو عزاداروں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button