Uncategorized

مستونگ:شیعہ نسل کشی جاری،ناصبی دہشت گردوں کی فائرنگ سے محمد اقبال مینگل شہید

shiitenews shaheedمسنتونگ میں کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی دہشت گردوں نے فائرنگ کا نشانہ بناتے ہوئے محمد اقبال مینگل کو شہید کر دیا ہے۔
شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق مستونگ پیر کی شب کو کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی یزیدی درندوں نے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بناتے ہوئے ایک شیعہ محمد اقبال مینگل ولد فقیر محمد مینگل کو شہید کر دیا ۔
عینی شاہدین نے شیعت نیوز کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے

کہ شہید محمد اقبال مینگل اپنے گھر کی طرف جا رہے تھے کہ اچانک کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کر دی اور شہید کے سر اور سینہ میں گولیاں مار دیں جس کے سبب شہید اقبال محمد مینگل موقع پر ہی شہید ہو گئے ۔
شہید محمد اقبال مینگل کا تعلق بلوچستان کے مینگل قبیلے سے تھا۔
یاد رہے کہ بلوچستان بھر اور بلخصوص کوئٹہ اور مستونگ میں شیعہ نسل کشی کا سلسلہ گذشتہ تین دہائیوں سے جاری ہے جس کے نتیجہ میں اب تک سیکڑوں شیعیان حیدر کرار (ع) شہید ہو چکے ہیں اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں لیکن حکومت تاحال کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی دہشت گردوں کو لگام دینے سے قاصر ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button