کوئٹہ میں علی حسین کی نامعلوم دہشتگردوں کے ہاتھوں شہادت کی پرزور مذمت کرتے ہیں، ساجد نقوی

سربراہ شیعہ علماء کونسل نے لواحقین سے اظہار تعزیت و ہمدردی کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور انہیں عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا، تاکہ عوام امن و سکون کا سانس لے سکیں اور ملک بھر خاص طور پر کوئٹہ شہر سے بدامنی و دہشتگردی کا خاتمہ ہو سکے۔ دریں اثنا علامہ ساجد نقوی نے پاک فضائیہ کے سابق سربراہ ایئر مارشل نور خان اور ٹیکسلا کے ممتاز عالم دین مولانا طاہر علی جان کے والد محمد جان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگواروں سے تعزیت اور مرحومین کی مغفرت کے لئے بھی خصوصی دعا کی ہے۔







