لاہور پولیس کی بروقت کارروائی 3 دہشتگرد گرفتار، اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد

:سی سی پی او نے کہا کہ دوران تفتیش دہشتگردوں نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے لاہور میں تین مختلف مقامات جبکہ فیصل آباد میں ایک جگہ پر دہشتگردی کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔ احمد رضا طاہر نے کہا کہ دہشتگردوں سے مزید تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔دیگر ذرائع کے مطابق لاہور پولیس نے حساس ادارے کی جانب سے گرفتار کیے جانے والے دہشتگرد کی نشاندہی پر مزید تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ حساس ا دارے نے چند روز پہلے رائے ونڈ سے ایک دہشتگرد کو خودکش جیکٹ اور بارود سمیت گرفتار کیا تھا۔ اس سے کی جانے والی تفتیش کی روشنی میں پولیس نے قصور، گوجرانولہ اور سیالکوٹ سے تین دہشتگردوں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور بارودی مواد بر آمد کر لیا۔ دہشت گردوں نے سیالکوٹ میں ایک جبکہ لاہور میں دہشتگردی کی تین کارروائیاں کرنا تھیں۔







