Uncategorized

کراچی:ایک گھنٹے میں دو شیعہ عمائدین کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا،ایک حملہ ناکام،شیعہ ماتمی جوان محفوظ

imagesکراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریابلاک ۱۲ مین منگل کی شام کو کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی یزیدی دہشت گردوں نے ایک اور دہشت گردانہ کاروائی میں شیعہ فرد اظہار الحسن کو دہشت گردی کا نشانہ بناتے ہوئے حملہ کیا ۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے فیڈر ل بی ایریا بلاک ۱۲ میں منگل کی شام کو کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی دہشت گردوں نے ایک پرچون کی دکان پر بیٹھے شیعہ فرد اظہار الحسن کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا تاہم اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ماتمی شیعہ اظہار الحسن محفوظ رہے ،اظہار الحسن کے ماتھے سے ٹکراتی ہوئی گولی آگے نکل گئی تاہم ماتمی نوجوان محفوظ ہے۔
واضح رہے کہ شہر کراچی میں ایک دن میں ایک گھنٹے میں دو کاروائیاں دیکھنے میں آئی ہین جس میں دو مختلف علاقوں مین دکاندار شیعہ مالکان کو دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے تاہم ناصبی وہابی دہشت گردوں کا حملہ ناکام ہو گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button