Uncategorized

کراچی ۔ نو اور دس محرم کو دھماکوں میں ساتھ ناصبی وہابی دہشتگر گرفتار

shiitenews polliceسی آئی ڈی پولیس ذرائع کے مطابق ٹیلیفون کالز کی مدد سے سراغ لگا کر چھاپہ مار کارروائیوں میں عبدالمالک، نسیم اور عبدالواحد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دس کلو دھماکہ خیز مواد، چار ایس ایم جی رائفلز اور کلاشنکوف کے تین ہزار سے زائد راؤنڈز برآمد کر لئے۔
سی آئی ڈی پولیس نے کراچی میں ہونیوالے حالیہ بم دھماکوں کے سلسلے میں مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، جن سے بڑی مقدار میں بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق سی آئی ڈی پولیس نے 9 محرم کو لائنز ایریا، 10 محرم کو کالا پل، اس کے بعد صفورا گوٹھ اور پھر کراچی یونیورسٹی کے گیٹ نمبر 2 کے سامنے ہونے والے ریموٹ کنٹرول بم دھماکوں کی تفتیش کے سلسلے میں لانڈھی، ملیر، صفورا گوٹھ، بلدیہ ٹاؤن اور اورنگی ٹاؤن سے عبدالمالک، عبدالوحید اور نسیم نامی شخص سمیت 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جن سے نامعلوم مقام پر تفتیش جاری ہے۔ ان مشتبہ افراد سے قریباً 15 کلو گرام دھماکہ خیز مواد اور 3 ہزار مختلف اقسام کی گولیاں بھی ملی ہیں۔ تاہم ان گرفتاریوں کے بارے میں سی آئی ڈی پولیس کے حکام نے لاعلمی کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ مذکورہ دھماکوں میں 3 رینجرز اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ 
دیگر ذرائع کے مطابق کراچی میں سی آئی ڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے 3 مبینہ دہشتگرد گرفتار کر کے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ سی آئی ڈی پولیس ذرائع کے مطابق ٹیلیفون کالز کی مدد سے سراغ لگا کر چھاپہ مار کارروائیوں میں عبدالمالک، نسیم اور عبدالواحد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دس کلو دھماکہ خیز مواد، چار ایس ایم جی رائفلز اور کلاشنکوف کے تین ہزار سے زائد راؤنڈز برآمد کر لئے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button