Uncategorized

پشاور:ناصبی وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ سے محمود جعفری شہید

shaheed

پشاور میں کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے سید محمود جعفری کو شہید کر دیا ہے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق منگل کی دوپہر کو کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبہ وہابی یزیدی درندوں نے توحید چوک پر وزیر باغ کے مقام پر شیعہ جوان محمود جعفری کو فائرنگ کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کر دیا ہے۔
عینی شاہدین نے شیعت نیوز کے نمائندے کو بتایا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی درندوں نے شہید محمود الحسن جعفری ولد سید میر حسن شاہ کو توحید چوک پر وزیر باغ پر ان کی دکان پر فائرنگ کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کر دیا۔
شہید کے جسد خاکی کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ نماز جنازہ مغربین کے بعد متوقع ہے۔
واضح رہے کہ شہید محمود الحسن جعفری کی شہادت ملک میں جاری شیعہ نسل کشی کا تسلسل ہے ،جبکہ پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اور حساس ادارے شیعہ نسل کشی میں ملوث کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کی بجائے ان کی سر پرستی میں مصروف عمل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button