Uncategorized

شیعہ سنی اتحاد: کراچی میں دہشت گرد ٹولے سپاہ صحابہ کی فرقہ ورانہ فساد کی سازش ناکام

shiitenews outlawed sipah sahaba sunni tehreekشیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق شیعہ اور اہلسنت علمانے ایک بار پھر اپنے لازوال اتحاد کے ذریعے دہشت گرد وہابی ٹولے سپاہ صحابہ کی جانب سے ۶ محرم کو دھرنا کرکے فرقہ ورانہ فساد کی سازش کو ناکام بنا دیا۔ نمائندے کے مطابق دہشت گرد اورنگزیب فاروقی کی جانب سے محرم الحرام کے مقدس مہینے میں 6 محرم جمعہ کے دن دنمائش چورنگی پر ھرنے کا اعلان کیا گیا تھا جس کا مقصد کراچی میں فرقہ ورانہ فساد کی امریکی سازش کو عملی جامہ پہنانا تھا لیکن اہلسنت اور شیعہ علمانے اپنے اتحاد سے اس سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔

شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق آج اہلسنت برادران کی نمائندہ جماعت سنی تحریک نے شیعہ علما سے رابطہ کیا اور کالعدم تنظیم کی جانب سے دھرنے کے اعلان کے خلاف اپنی دو ٹوک پالیسی کو واضح کیا، نمائندے کے مطابق سنی تحریک کے مرکزی رہنما ثروت اؑجاز قادری نے کہا کہ اگر کالعدم تنظیم نے محرم الحرام کے تقدس و حرمت کو پامال کرنے کی کوشش کی اور دھرنا دی گیا تو سنی تحریک بھی دھرنا دے گی تاکہ کراچی کو فرقہ ورانہ فساد کی آگ میں جلنے سے بچایا جاسکے ، انہوں نے حکومت کو بھی تنبیہ کی کہ کالعدم دہشت گرد تنظیم کی سرگرمیوں پر پابندی لگائی جائے اور اس ٹولے کو لگام دی جائے جو امریکی ایما پر کراچی میں فرقہ واریت کو ہوا دے رہا ہے۔ انہوں نے حکومت سے کہا کہ یہ کالعدم دہشت گرد ٹولہ کبھی اہلسنت مساجد پر قبضہ کرتا ہے، کبھی نواسہ رسول امام حسین ؑ کی عزاداری میں اور کبھی میلاد النبی(ص) میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کرتا ہے، یہ دہشت گرد ٹولہ متعدد خود کش دھماکوں میں ملوث رہا ہے، معصوم شیعہ اور سنی مسلمانوں کا قاتل ہے، اس دہشت گرد ٹولہ کی سرگرمیوں پر فی الفور پانؤبندی لگائی جائے اور حکومت اپنی صفوں میں موجود متعصب اور
اس دہشت گرد ٹولے کے سرپرست اہلکاروں کو برطرف کرے۔

مولانا حسن ظفر نقوی نے شیعت نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سنی تحریک کے مرکزی قائدین نے ان سے رابطہ کیاہے اور اپنے شیعہ مسلمان بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے، مولانا حسن ظفر نقوی نے بتایا کہ سنی تحریک کے رہنمائوں نے کہا کہ اگر اس دہشت گرد ٹولے نے 6 محرم الحرام جمعہ کو نمائش پر دھرنا دیکر عزاداری امام حسین ؑ میں رخنے ڈالنے کی کوشش کی تو سنی تحریک اپنے شیعہ بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ سنی تحریک کے رہنمائوں نے کہا کہ شیعہ اور اہلسنت کا دشمن یہی دہشت گرد ٹولہ ہے جوس نے پورے پاکستان میں فرقہ واریت کا بیج بویا اور امریکی ایما پر پاکستان اور خاص کر کراچی میں فرقہ ورانہ فساد کرانے کیلئے اپنی مزموم کوششوں کا آغاز پہلی محرم سے ہی کردیا ہے لیکن وہ اس میں ناکام ہونگے کیونکہ شیعہ اور اہلسنت متحد ہیں اور اپنے مشترکہ دشمن کو پہچانتے ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button