Uncategorized

مستونگ: دہشتگردوں کی فائرنگ شیعہ نوجوان گوہر عزیز شہید

shaheedنمائندے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان میں واقع مستونگ کے مقام پر ناصبی فرقہ پرست دہشتگردوں کی جماعت لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے شیعہ نوجوان گوہر عزیز کو شہید کردیا۔
مزید اطلاعات کےمطابق 23 سالہ شیعہ نوجوان گوہر عزیز ولد مختار عزیز بازار سے اپنے گھر کی طرف جارہے تھے کہ لشکر جھنگوی کے خارجی دہشتگردوں نے اہنی حیوانیت کا نشانہ بنایا واضع رہے کہ شیعہ نوجوان گوہر عزیز ولد مختار عزیز کو گزشتہ کئی دنوں سے خارجی ٹولہ لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کی طرف سے دھمکی آمیز پیغامات موصول ہورہے تھے مگرشیعہ نوجوان گوہر عزیز ولد مختار عزیز نے شہادت کو خوف سے بہتر سمجھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button