Uncategorized

سانحہ نمائش چورنگی کراچی!!: رینجرز کے شیل سے زخمی ہونے والے نیر زیدی شہید

shaheedکراچی کے علاقے نمائش چورنگی پر گذشتہ دنوں یکم محرم الحرام کو ناصبی وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو شیعہ اسکاؤٹس کی شہادت کے بعد پولیس اور رینجرز کی عزادران امام حسین علیہ السلام پر شدید فائرنگ اور شیلنگ کے نتیجہ میں زخمی ہونے والے شیعہ بزرگ نیر زیدی شہید ہو گئے ہیں ۔
شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق یکم محرم الحرام کو نمائش چورنگی پر کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجہ میں دو شیعہ اسکاؤٹس کی شہادت کے بعد پولیس اور رینجرز کی جانب سے احتجاج کرنے والے عزادارا ن سید الشہداء امام حسین علیہ السلام پر اندھا دھند فائرنگ اور شیلنگ سے زخمی ہونے والے چار شیعہافراد میں سے نیر زیدی شہید ہو گیا ہے ۔
عینی شاہدین نے شیعت نیوز کے نمائندے کو بتایا ہے کہ یکم محرم الحرام کے روز نمائش چورنگی پر دو شیعہ اسکاؤٹس کی شہادت کے بعد پولیس اور رینجرز کی اندھا دھند فائرنگ اور شیلنگ کے نتیجہ مین شیعہ بزرگ نیر زیدی کا دم گھٹ گیا تھا جس کے بعد گذشتہ دو روز سے علاج چل رہا تھا تاہم منگل کے روز نیر زیدی شہید ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ شہید نیر زیدی کا تعلق پاک حیدری اسکاؤٹس گروپ سے ہے ۔شہید کا جسد خاکی شاہ نجف امام بارگاہ مارٹن روڈمنتقل کردی گئی 

متعلقہ مضامین

Back to top button