مشرق وسطی

منامہ میں بڑے مظاہرے کرنے کا اعلان

manamaبحرین علماء کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ منامہ حکومت فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کررہی ہے۔مجید المشعل نے العالم سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ عوام اپنے مطالبات منوانے کے لئے حکومت کے خلاف احتجاج جاری رکھیں گے لیکن حکومت اپنے مذموم اھداف کے لئے فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کررہی ہے۔
انہوں نے کہا آل خلیفہ کی یہ سازش ناکام ہوکر رہےگي کیونکہ بحرین کے عوام کی مانگیں فرقہ واریت پرمبنی نہیں ہیں بلکہ سیاسی ہیں۔علماء کونسل کے سربراہ نے عوام سے اپیل کی کہ حکومت کی سازش سے ہوشیار رہیں ۔
ادہربحرین کے عوامی حلقوں نے دارالحکومت منامہ میں بڑے مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مظاہروں کے شرکا دوہزار دو کے آئين کو کالعدم قراردئے جانے کا مطالبہ کریں گے۔وعد پارٹی کے سیاسی امور کے ذمہ دارموسوی نے کہا کہ جب تک عوام کے مطالبات مان نہیں لئے جاتے ان کا احتجاج جاری رہے گا۔
موسوی نے کہا کہ آل خلیفہ کی حکومت ملک میں آبادی کا تناسب بگاڑنے کے لئے بیرونی افراد کو شہریت دے رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button