مشرق وسطی
بحرین کی مختلف تنظیموں کی جانب سےمظاہرین کی حمایت کااعلان

احتجاجی مظاہرین نعرےلگارہےتھے کہ ، شیعہ وسنی بھائی ہیں۔ شیعہ اورسنی بحرین کےخدمت گذارہيں۔ ہم اپنےملک کواغیارکےہاتھوں نہيں بیچیں گے۔ مظاہرین تمام بحرینیوں کےدرمیان اتحاد پرزور دے رہےتھے۔
واضح رہےکہ بحرین کےعوام منگل کوبھی لولواسکوائرپرزبردست احتجاجی مظاہرےکرنےوالےہیں۔
بحرینی تنظیموں اوراداروں نےان مظاہروں کی حمایت کی ہے۔
بحرین کی پارلمینٹ میں جمعیت اسلامی وفاق کےنمائندےعلی الاسود نےالعالم کوانٹرویودیتےہوئےکہاکہ بحرین کےمخالف سیاسی گروہ حکومت کےساتھ سرے سےمذاکرات کےخلاف نہيں ہيں لیکن یہ مذاکرات موجود ہ حکومت کےاستعفےکےبعد ہی ممکن ہيں۔
درایں اثنا بحرین کی جمعیت وفاق کےاٹھارہ اراکین پارلیمنٹ نےمظاہرین کےمطالبات پرکوئی توجہ نہ دیئےجانےکی بناپراستعفی دےدیاہے۔