عراق

روضہ حضرت علی ؑ کی انتظامیۃ نے حکومت سے نجف اشرف میں موجود50ہزار سے زائد پناہ گزینوں کی مدد کا مطالبہ کیا۔

sumairiaالسومریۃ نیوز رپورٹ کے مطابق روضہ حضرت علی علیہ السلام کی انتظامیہ نے اس بات پرزوردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت صوبہ نجف میں عراق کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے پناہ گزینوں کی تعداد50ہزارسے تجاوز کرگئی ہے جن میں بچے،حاملہ عورتیں،نوجوان شامل ہیں لہٰذاحکومت سے اپیل کی ہےوہ ان کی فوری مدد کرے اس لئے کہ ان میں سے بہت سارے ایسے بھی ہیں جن کوحکومت کے اعلان کردہ ایک ملین دینارمیں سےابھی تک کچھ بھی نہیں ملاہے،ذرائع کاکہنا ہے کہ روضہ حضرت علی کی انتظامیہ نے السومریہ نیوز کو بتایا کہ گزشتہ ماہ جون سے موصل اوردیگرجنگ زدہ علاقوں سے اب تک 50ہزارسے زائد پناہ گزیں امیرالمومنین علی علیہ السلام کے مہمان ٹھہرے ہوئے ہیں،ذرائع کامزیدکہنا ہے کہ انتظامیہ نے نجف اشرف اورکربلاء مقدسہ کے درمیان ایک جگہ ان پناہ گزینوں کے لئے مختص کیا ہواہے اورحکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ انسانیت کے ناطے ان کی مدد کرے۔ انتظامیہ کے ترجمان نے اس پروگرام کے حوالے سے بتایاکہ 50 ہزارپناہ گزیں میں سے صرف1700لوگوں کوحکومت کے اعلان کردہ امدادملے ہیں،تاہم روضہ امام علی نے صرف 7ہزارپناہ گزینوں کے لئے بندوبست کیاتھا جبکہ پناہ گزیں کی تعداداب 51ہزارسے تجاوز کرگئی ہے جن میں 6سال سے کم عمرکے3000ہزاربچے،160نومولود،جبکہ 15اسے35سال تک 14000ہزارجوان شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button