عراق

آئی ایس آئی ایس نے شادی دفتر کھول لیا

آئی ایس آئی ایس نے شادی دفتر کھول لیاشیعت نیوز ۔شام اور عراق میں خود ساختہ خلافت قائم کرنے والی تنظیم اسلامک اسٹیٹ آف عراق و شام (آئی ایس آئی ایس) نے ایسی خواتین کے لیے ایک میرج بیورو کھول دیا جو اس کے زیرقبضہ علاقوں میں موجود جنگجوؤں سے شادی کی خواہشمند ہوں۔

اے ایف پی کے مطابق اس جہادی گروپ نے حلب کے قصبے الباب میں ایسی کنواری اور بیوہ خواتین کے لیے شادی دفتر کھولا ہے جو اس کے جنگوؤں سے شادی کرنا چاہتی ہوں۔

اے ایف پی نے برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے حوالے سے بتایا ہے کہ شادی کی خواہشمند خواتین کو اس دفتر میں اپنے نام اور پتے درج کرانے کی ہدایت کی گئی ہے اور انہیں کہا گیا ہے کہ آئی ایس آئی ایس کے جنگجو ان کے دروازے پر خود آکر شادی کی پیشکش کریں گے۔

گزشتہ ہفتے اس گروپ نے عراق اور شام میں اپنی خودساختہ خلافت میں سیاحتی دوروں کی بس سروس بھی شروع کی تھی جس میں اس کے جنگجو اپنے ہنی مون جبکہ دیگر شہری مختلف علاقوں کی سیر سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

بسوں کے ذریعے نوبیاہتا جہادیوں اور عام شہریوں کو شام کے شمالی شہر الرقہ سے سیاحوں کو عراق کے صوبہ الانبار میں ہفتے میں دو مرتبہ لے جایا جاتا ہے۔ان بسوں پر اس گروپ کے سیاہ پرچم لہرا رہے ہوتے ہیں اور پورے سفر کے دوران جہادی ترانے گونجتے رہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button