عراق

نوری المالکی مستقبل کی حکومت تشکیل دینے پر مامور

maliki3العالم ٹی وی چینل نے سومریہ نیوز ویب سائٹ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حکومت قانون اتحاد سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ محمود الحسن نے ہفتے کے دن کہا کہ وزیر اعظم نوری مالکی نے صدر کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں حکومت قانون اتحاد کو سب سے بڑا پارلیمانی گروپ قرار دیتے ہوئے صدر سے مطالبہ کیا گيا ہے کہ وہ حکومت قانون اتحاد کے نامزد کو حکومت تشکیل دینے پر مامور کریں۔ واضح رہے کہ عراق کے پارلیمانی انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد بعض سیاسی گروہ نوری مالکی کی زیر قیادت حکومت قانون اتحاد سے مل گۓ ہیں جس کی وجہ سے پارلیمنٹ میں حکومت قانون اتحاد کی نشستوں کی تعداد ایک سو بارہ ہوگئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button