عراق

داعش کے خلاف جنگ میں حوزہ علمیہ نجف کے طلاب کی کثیر تعداد میں شرکت

huza najafدھشت گرد گروہ داعش کے خلاف جہاد کفائی کے لئے حضرت آیت الله سید علی سیستانی کا فتوا آنے کے بعد حوزہ علمیہ نجف کے کثیر طلاب نے اس فتوے پر لبیک کہتے ہوئے دھشت گردی کے خلاف ہونے والی جنگ میں شرکت کے لئے اپنی امادگی کا اعلان کیا ہے ۔

ان میں سے بعض طلاب نے مجاہدین کے درمیان تبلیغی فعالیتوں اور بعض نے داعش سے مسلح جنگ کے لئے اپنے نام لکھوائے ہیں ۔

حوزہ علمیہ نجف اشرف کے علماء اور طلاب پر مشتمل بعض گروہ نے عراقی فوجی چھاونیوں میں جنگی ٹریننگ حاصل کی ہے اور بعض قانونی مسلح گروہوں جیسے ، لشکر بدر ، حزب اللہ اور جنبش اہل الحق میں شامل ہوکر دھشت گردوں کا مقابلہ کرنے مصروف ہیں ۔

واضح رہے کہ حوزہ علمیہ نجف اشرف کے علماء اور طلاب کی سرگرمیاں یہیں تک محدود نہیں ہیں بلکہ حضرت آیت الله سیستانی کے فتوے کو جامعہ عمل پہنانے میں عوامی فورس کی تشکیل اور متاثر و ستم دیدہ گھرانوں کی امداد میں بھی مصروف ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button