عراق

مہدی ملیشیاء عراق کے مقدس مقامات کی حفاظت کرے گی، مقتدی الصدر

al saderمھدی ملیشاء کے سربراہ مقتدی الصدر نے عراق بھر میں مقامات مقدس کی حفاظت کا اعلان کردیا۔ مقتدی الصدر نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں تمام مذاہب کے مذہبی مقامات کی حفاظت کے لیے تیار ہیں۔ مقتدی الصدر کا شمار عراق کے انتہائی طاقتور رہنماوں میں ہوتا ہے؛ آپ مھدی ملیشاء کے نام سے جہادی تنظیم کے سربراہ بھی رہیں ہیں تاہم ان دنوں آپ عراقی سیاست سے کنارہ کش ہیں۔ واضح رہے کہ عراق 2006-2007 کے بعد سے ان دنوں شدید بدامنی کی لپیٹ میں ہے جس میں ہزاروں شہری مارے جاچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button