عراق

عراق میں تکریت شہر کا کنٹرول سیکیورٹی فورسز کے ہاتھ میں آگیا

iraq cantrolعراق کے ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ ملک کی سیکیورٹی فورسیز نے عراق کے شمال میں واقع تکریت شہر کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔ العراقیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عراق میں انسداد دھشتگردی کے ادارے کے سربراہ نے گذشتہ رات کہا کہ فوج کے اسپیشل دستوں نے تکریت شہر میں دھشتگرد گروہ داعش کے درجنوں عناصر کو ہلاک کرنے کے بعد صوبہ صلاح الدین کے مرکز تکریت کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ ادھر عراق کی فوج کے چوتھے بریگیڈ کے کمانڈر تکریت شہر میں دھشتگرد گروہ داعش کے عناصر کے ساتھ ہونے والی شدید جھڑپوں میں مارے گئے ہیں۔ دوسری جانب عراق کے شہر تلعفر کے ایک قبائلی سردار شیخ ھاشم عنتر نے العراقیہ ٹی وی کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے تمام قبائل کے افراد تلعفر شہر میں سیکیورٹی فورسز کے شانہ بہ شانہ موجود ہیں اور شہر کا کنٹرول عراق کی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھ میں ہے۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ عراق کی سیکیورٹی فورسز نے دھشتگردوں کے ایک اہم سرغنہ ابو صقر اللیبی کو ہلاک کردیا ہے، جبکہ عراق کی فوج کی دھشتگردوں کے خلاف کاروائی جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button