عراق

کربلا میں دو بم دھماکے، متعدد شہید

Iraq attackجنوبی عراق کے شہر کربلا ک شمال میں ہونے والے دوکاربم دھماکوں میں چار افراد شہید اور دس دیگر زخمی ہوگئے اس دھماکے کےسبب متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہوگئيں۔ در ایں اثنا فرانس نیوزایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ صوبۂ نینوا کے مرکز موصل پر دہشت گرد گروہ داعش کے قبضہ ہونے کے ایک دن بعد امن قائم ہے اور داعش کے عناصر لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے سرکاری ملازمین کو اپنے کام پر واپس جانے کو کہہ رہے ہیں ۔ عینی شاہدین کے مطابق مسلح عناصر کہ جن میں سے بعض فوجی لباس پہنے ہوئے ہيں اور بعض کالے لباس پہنے ہیں، سرکاری اداروں اور بینکوں کے کے قریب تعینات ہیں اور بعض صوبۂ نینوا کے گورنر ہاؤس میں بھی موجود ہیں۔ عینی شاہدین نے مزید کہا کہ موصل کی سڑکوں پر امن برقرار ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button