عراق

نوری مالکی: نینوا میں دھشتگردی کی جڑوں کو خشک کر دیا جائے گا

norimalikiعراق کے وزیر اعظم نوری مالکی نے آج بغداد میں اپنی کیبنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: عراق انتہائی بحرانی حالت میں ہے اور کوئی بھی اس کے نقصانات سے امان میں نہیں رہے گا۔
عراق کے وزیر اعظم نے تاکید کی: دھشتگردوں کو شکست دینے کے لیے سب کو اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا ہو گا۔
نوری مالکی نے مزید کہا: ہم اس وقت دھشتگرد ٹولے داعش کے خطرناک ترین حملوں سے روبرو ہیں ہمیں ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہو گا۔
نوری مالکی نے سات پوئنٹس پر مبنی بیانیہ کو قرائت کر کے دھشتگردوں کی عراق میں موجود جڑوں کو خشک کرنے میں حکومت کی توانائیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراقی حکومت اور فوج پورے عراق میں مکمل طور پر ہری اپ پوزیشن میں ہے اور وہ دھشتگردوں کا منہ توڑ جواب دے گی۔
انہوں نے عوام اور تمام دیگر سیاسی دھڑوں سے مدد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دھشتگردی لعنت سے بچنے کے لیے ملک کے تمام باشندوں اور دیگر سیاسی دھڑوں کو حکومت کا ساتھ دینا ہو گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button