عراق

سید عمار الحکیم کی بشار اسد کو مبارک باد

amarعراق کی مجلس اعلی اسلامی کے سربراہ نے شام کے صدارتی انتخابات میں بشّار اسد کی کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے۔ سید عمار حکیم نے شام کے صدر بشّار اسد کے نام اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ شام اور عراق کو ایک جیسے چیلنجوں اور صورت حال کا سامنا ہے اور دونوں ممالک نے نہایت کی پائیداری کے ساتھ حالات کا مقابلہ کیا ہے۔ عراق کی مجلس اعلی اسلامی کے سربراہ سید عمار حکیم نے کہا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود شام میں صدارتی انتخابات اور عراق میں حالیہ پارلیمانی انتخابات سے نشاندہی ہوتی ہے کہ دونوں ممالک کے عوام جمہوریت کے خواہاں ہیں اور وہ اتحاد و یکجہتی کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کی آمادگی رکھتے ہیں۔ سید عمار حکیم نے اپنے اس پیغام میں بشار اسد کو مخاطب کرتے ہوئے تاکید کی کہ شام و علاقے کے حوالے سے سرنوشت ساز مرحلے میں شام کے عوام نے ان کو اپنے ملک کا سربراہ منتخب کیا ہے، جس سے آپ کی ذمہ داری میں دگنا اضافہ ہوگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button