عراق

عراق میں سعودی عرب کی نمبر پلیٹ کی 23 گاڑیاں پکڑی گئیں

iraq23عراقی فورسز نےعراق کے صوبہ نینوا کے صحرائے موصل میں سعودی عرب کی نمبر پلیٹ کی 23 گاڑياں ، ہتھیاروں سمیت پکڑ لی ہیں۔ العہد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق عراقی سکیورٹی فورسز نے صوبہ نینوا کے علاقہ موصل میں 23 گاڑیوں کو ہتھیاروں سمیت ضبط کرلیا ۔ ان گاڑیوں پر سعودی عرب کی نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی اور ہتھیار لدے ہوئے تھے ۔ یہ گاڑياں شام کی سرحد سے عراق میں داخل کی گئي ہیں ۔ ذرائع‏ کے مطابق سعودی عرب ، عراق اور شام میں دہشت گردوں کو بڑے پیمانے پر ہتھیار فراہم کر رہا ہے۔ اس سے قبل عراقی فورسز نے صوبہ الانبار میں 9 گاڑیاں قطر کی نمبر پلیٹ کی ضبط کی تھیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button