عراق

دہشت گردی کا مقابلہ، عراقی سفیر کی اپیل

iraq flaqایران کے دارالحکومت تہران میں عراقی سفیر نے دہشت گردی کے مقابلے کے لئے دیگر ملکوں سے حکومت عراق کی حمایت کرنے کی اپیل کی ہے۔ محمد مجید الشیخ نے عراق میں انتخابات کا وقت نزدیک آنے کے موقع پر کہا کہ بعض علاقائی ممالک، علاقے میں دہشت گردوں کی فوجی اورمالی حمایت کے ذریعے عراق کو بدامنی سے دوچار کرنے کے درپے ہیں اور اگر اس قسم کی سہولتیں دہشت گردوں کو فراہم نہ کی جاتیں تو کبھی بھی وہ عراق میں داخل نہیں ہوسکتے تھے۔ تہران میں عراق کے سفیر نے دہشت گردی کے مسئلے میں ایران کے تجربے سے استفادے کے بار ے میں کہا کہ یہ ضروری ہے کہ اس سلسلے میں ایران کی صلاحتیوں، تجربات اور وسائل و ذرائع سے استفادہ کیا جائے۔ تہران ميں عراق کے سفیر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ حکومت عراق کی جانب سے بہتر طور پر پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کے لئے منظم منصوبہ بندی کی گئی ہے، کہا کہ گذشتہ چند برسوں میں عراق میں اچھی پیشرفت کا مشاہدہ کیا گيا ہے ۔ واضح رہے کہ عراق میں صدام حکومت کی سرنگونی کے بعد 30 اپریل 2014 کو تیسرے دور کے پارلیمانی انتخابات ہوں گے اور عراقی عوام ان انتخابات میں بھرپور شرکت کے ذریعے اپنی سرنوشت کا فیصلہ کریں گے۔ عراق کے پارلیمانی انتخابات کے موقع پر ایران کے بھی گيارہ شہروں منجملہ تہران، قم ، اصفہان، مشھد، کرمانشاہ، ارومیہ، ایلام، یزد، شوش، دانیال، اور شیراز میں پولنگ ہوگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button