عراق

عراق میں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن

iraqi troopsعراق کے مختلف علاقوں سے دہشتگردوں کا صفایا کرنے کیلئے عراقی سیکیورٹی فورسیز کا آپریشن جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق عراقی سیکیورٹی فورسیز کے ہیڈکوارٹر نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ عراقی سیکیورٹی فورسیز نے صوبے الانبار کے صدر مقام الرمادی میں بوعلوان کے علاقے میں کاروائی کرکے چھے دہشتگردوں کو ہلاک اور متعدد دیگر کو زخمی کردیا۔فلوجہ کے علاقے میں بھی عراقی سیکیورٹی فورسیز نے عامریہ کے علاقے میں چار دہشتگردوں کو ہلاک کیا ہے۔ عراقی وزارت دفاع نے بھی اعلان کیا ہے کہ صوبے الانبار میں حدیثہ کے علاقے میں دہشتگردوں کا ایک سرغنہ مارا گیا اور ایک سرغنہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔عراقی سیکیورٹی فورسیز نے اسی طرح دہشتگردوں کے ایک سرکردہ ترکی علی ابراہیم الراشدی کو شام کی سرحد سے عراق میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران ہلاک کردیا۔عراق کی وزارت داخلہ نے بھی اعلان کیا ہے کہ عراقی سیکیورٹی فورسیز نے ایک ایسے گروہ کو گرفتار کیا ہے جو عراق میں آئندہ ہونے والے انتخابات کے موقع پر دہشتگردانہ حملے کرنے کا منصوبہ رکھتا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button