عراق

عراق، امام کاظم(ع) یونیورسٹی پر حملے کی اقوام متحدہ کی جانب سے مذمت

uni imam mosa kazimاقوام متحدہ نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں امام کاظم(ع) یونیورسٹی پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق عراق کیلئے اقوام متحدہ کے امداد مشن کے سربراہ نیکلائی ملادینوف نے اس حملے کو بزدلانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی عوام کو چاہیئے کہ اپنے ملک میں امن کی بحالی کیلئے ہر ممکن کوشش کریں اور عراق میں ہونے والے انتخابات کے موقع پر اپنی کوششیں مزید تیز کردیں۔ واضح رہے کہ اتوار کے روز عراق کے دارالحکومت بغداد میں امام کاظم(ع) یونیورسٹی پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے میں کئی افراد ہلاک و زخمی ہوگئے تھے۔یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے کہ عراق میں پارلمانی انتخابات کا وقت تیزی سے قریب آتا جارہا ہے۔ یہ انتخابات تیس اپریل کو ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button