عراق

سعودی عرب – قتل وغارت کا ذمہ دار

maliki3عراق کے وزیراعظم نے ایک بار پھر سعودی عرب سمیت بعض عرب ممالک کو عراق میں موجودہ خونریزی کا ذمہ دار ٹھرایا ہے ۔نوری مالکی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت مسلمانوں کے قتل وغارت کی ذمہ دار ہے۔العالم کے مطابق عراق کے وزیراعظم نے گذشتہ روز عراق کے صوبہ بابل میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بات اب کسی سے پوشیدہ نہیں ہے کہ سعودی عرب کی حکومت مسلمانوں کے قتل وغارت کی ذمہ دار ہے اور یہ حکومت اپنی دولت کو دوسرے ملکوں میں قتل وغارت اور ان ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت پر خرچ کرتی ہے۔ عراق کے وزیراعظم نوری مالکی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت کو نصیحت کرتا ہوں کہ عراق کے اندرونی مسائل میں مداخلت نہ کرو کیونکہ یہ صرف اور صرف اسرائیل کے مفاد میں ہے ۔نوری مالکی جو انتخابات کے حوالے سے گفتگو کررہے تھے مذید کہا کہ جو لوگ دہشتگردی کی حمایت کرتے ہیں اور عراق کے داخلی امور میں غیروں کی مداخلت پر خاموش ہیں عوام انہیں ہرگزووٹ نہ دیں۔ عراق کے وزیراعظم نے یہ بات زور دیکر کہی کہ اگر عراق میں بعث پارٹی کی پالیسیاں نہ ہوتیں تو عراق اتنامضبوط ملک ہوتا کہ دوسروں کی مدد کرتا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button