عراق

عراق: صدر شہر میں دو کار بم دھماکے، تین شہید، درجنوں زخمی

IRAQ BLAST4عراقی شہر صدر میں القاعدہ کے ناصبی یزیدی دہشت گردوں کی کاروائی کے نتیجے میں تین افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں ،رپورٹ کے مطابق بغداد کے مشرقی شہر صدر میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو ہونے والے دو کاربم دھماکوں کے نتیجے میں تین افراد شہید جبکہ تیرہ شدید زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس ذرائع نے عراقی نیشنل نیوز ایجنسی کو حادثوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پہلا کار بما دھماکہ صدر شہر کی ایک گلی میں کھڑی کی جانے والی کارمیں نصب بم کے دھماکے سے ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد شہید ہوئے اور سات زخمی ہوئے۔
دوسرا کار بم دھماکہ بغداد کے مشرقی علاقے کے شہر کی گلی العبیدیہ میں کھڑی کار میں نصب کئے گئے دھماکہ خیز مواد سے ہوا جس کے نتیجے میں ایک شہید اور چھ زخمی ہو گئے۔
واضح رہے کہ گذشتہ طویل مدت سے القاعدہ کے ناصبی یزیدی دہشت گردوں کی جانب سے شیعہ آبادی والے علاقوں میں کار بم دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں شیعہ مسلمان شہید ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button