عراق

عراق میں ممبر پارلیمنٹ گرفتار کئے جائیں گے

iraq parlemantعراقی پارلیمنٹ کی ایک رکن نے کہا ہے کہ اس ملک کی پارلیمنٹ کے 13 نمائندوں کے خلاف مختلف الزامات میں گرفتاری کے احکامات جاری ہوگئے ہیں۔سومریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کی پارلیمنٹ کی رکن محترمہ "عالیہ نصیف” نے اعلان کیا ہے کہ دھشتگردی ، دہوکہ دہی اور مالی بد عنوانیوں کے الزامات عراق کی پارلیمنٹ کے 13 ارکان کی گرفتاری کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔ محترمہ ” عالیہ نصیف” نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ان ارکان پارلیمنٹ کی گرفتاری پر عمل درآمد کا مرحلہ ابھی نہیں آیا ہے تاکید کی کہ ان احکامات پر ، ارکان پارلیمنٹ کے بل میں اصلاح کے بعد جون کے مہینے میں عمل درآمد ہوجائے گا۔اس سے قبل عراق کی عدلیہ کی اعلی کونسل نے اعلان کیا تھا کہ مختلف شعبوں میں بدعنوانی کرنے والے ارکان پارلیمنٹ کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی اور 14 جون پارلیمنٹ کی قانونی مدت ختم ہونے سے پہلے بدعنوان ارکان پارلیمنٹ کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button