عراق

عراق:درجنوں زائرین شہید اور زخمی

zairنواسۂ رسولۖ حضرت اباعبداللہ الحسین(ع) کے چہلم کی آمد کے موقع پر عراق میں زائرین حسینی پر ہونے والے دہشتگردانہ حملوں میں درجنوں زائرین شہید و زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دارالحکومت بغداد کے جنوبی علاقے میں ہونے والے تین خونریز حملوں میں دسیوں شیعہ مسلمان زائرین شہید اور سو دیگر زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق الدورہ میں بیس افراد شہید اور چالیس زخمی ہوئے۔یوسفیہ میں آٹھ زائرین شہید اور بتّیس دیگر زخمی ہوئے جبکہ لطیفیہ میں آٹھ شہید اور اٹھارہ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ اس سے قبل بدھ اور منگل کے دنوں میں بھی درجنوں شیعہ مسلمان زائرین شہید و زخمی ہوئے تھے۔قابل ذکر ہے کہ نواسۂ رسولۖ حضرت اباعبداللہ الحسین(ع) کے چہلم کی آمد کے موقع پر عراق کے مختلف علاقوں خاصطور سے مقدس شہروں میں جہاں زائرین کی ایک بڑی تعداد پہنچتی ہے، سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے اور بھاری تعداد میں سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے تاہم مسلح دہشتگرد ان شیعہ مسلمان زائرین کو، جو اربعین حسینی کے موقع پر کربلائے معلی پہنچ کر غم منانا چاہتے ہیں، اپنے دہشتگردانہ حملوں کا نشانہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button