عراق

عراق: ایرانی کارکنوں پر حملہ کے منصوبہ ساز گرفتار

arestعراق میں گیس پائپ لائن پروجیکٹ پر کام کرنے والے ایرانی کارکنوں پر گذشتہ ہفتے ہونے والے حملے کے منصوبہ سازوں کو آج گرفتار کرلیا گیا۔ بغداد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر حسن دانائی فر نے اعلان کیا ہے اس سلسلے میں صوبے دیالہ سے نو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جنھوں نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔ان ایرانی کارکنوں کو گذشتہ ہفتے جمعے کے دن اس وقت دہشتگردانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا جب وہ کام کے بعد اپنی رہایشگاہ واپس لوٹ رہے تھے۔اس حملے میں پندرہ ایرانی شہید اور چار دیگر زخمی ہوئے تھے جبکہ ایک عراقی ڈرائیور اور ایک عراقی شہری بھی جو ساتھ میں کام کرتے تھے، شہید ہوگئے تھے۔اس دہشتگردانہ حملے کے بعد سے حملہ آوروں اور اس حملے کے منصوبے سازوں کا تعاقب جاری تھا اور عراق کے وزیر اعظم نوری المالکی کی ہدایات پر اس سلسلے میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button