عراق

اربعین امام حسینؑ: فداکاری، کرامت و اقدار کی علامت

malikiعراق کے وزیر اعظم نے اس ملک کے حکام کو عراق میں اصلاحات پر عمل درآمد کی دعوت دی ہے۔ العریقہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی نے اربعین امام حسین علیہ السلام کو فداکاری و اتحاد اور منصفانہ انسانی نظام کی برقراری اور کرامت و اقدار کی علامت قرار دیا اور کہا کہ عراق کی سیاسی شخصیات و عوام حتمی طور پر حضرت امام حسین علیہ السلام کے قیام کو نمونہ عمل قرار دیں اور دشمن کی فتنہ و فساد کی کوشیشوں کو ناکام بناتے ہوئے ، ملک میں اصلاحات کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے قدم اٹھائیں۔ عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی نے عراق میں امن و استحکام کی اہمیت پر تاکید کے ساتھ ، عراق کے بعض ذرائع ابلاغ میں قومیتی مسائل کے منصوبوں کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب آج عراق کے دارالحکومت بغداد کے جنوب میں الدورہ کے علاقے میں زائرین امام حسین (ع) کے راستے میں ہونے والے دھشتگردانہ حملے میں کم از کم دس زائرحسینی شہید و 20 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button