عراق

مسلمان علماء القاعدہ سے بیزاری کا اعلان کریں: مقتدیٰ صدر

saderعراق میں صدر گروہ کے رہنما مقتدی صدر نے اپنے ملک کے سنّی مسلمان علماء سے اپیل کی ہے کہ عراق میں القاعدہ سے اپنی نفرت و بیزاری کا اعلان کریں۔ صدر گروہ کے رہنما نے ایک بیان میں عراق کے اہلسنت علمائے دین سے اپیل کی ہے کہ وہ شیعہ مراجع کرام کے موقف کی پیروی کرتے ہوئے بے گناہ عراقی مسلمانوں کی خونریزی روکنے کی غرض سے القاعدہ سے اظہار برات اور اپنے اعتدال پسند افکار فروغ دینے کی کوشش کریں۔قابل ذکر ہے کہ عراق میں حالیہ مہینوں کے دوران تشدد و دہشتگردی کے واقعات میں کافی اضافہ ہوا ہے اور رواں سال کے آغاز سے ابتک اس ملک میں پانچ ہزار سات سو سے زائد اراد دہشتگردانہ حملوں میں جاں جاں بحق ہوئے ہیں۔دوسری جانب عراق کے صوبے موصل کے مغرب میں مسلح دہشتگردوں نے ایک مسجد کے خطیب جمعہ کاقتل کردیا اور نینوا میں بجلی کے محکمے کے ایک ملازم کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیاجبکہ موصل میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوئے

متعلقہ مضامین

Back to top button