عراق

عراق میں دہشتگردوں کی ہلاکت و گرفتاری

iraq flaq1عراقی وزارت داخلہ کے ترجمان سعد معن نے دہشتگردوں کی مجرمانہ کاروائيوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے مختلف علاقوں میں پانچ دہشتگردوں کو ہلاک اور دیڑھ سو دیگر کو گرفتار کرلیا۔ ادھر عراقی فورسز نے بغداد کے جنوب میں واقع البیاع علاقے میں دہشتگردوں کا، ہتھیاروں کا ایک بڑا گودام پکڑا ہے۔ اطلاعات کے مطابق صحرائے الانبار میں بدامنی میں اضافہ ہونے کے بعد عراق نے شام کے ساتھ ملے سرحدی علاقے پر ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ واضح رہے کہ عراقی حکام کا کہنا ہےکہ ان کے ملک میں جاری دہشتگردی میں سعودی عرب ، قطر اور ترکی ملوث ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button