عراق

عراق، دہشگرد گروہ کا سرغنہ گرفتار

iraq terسعودی دہشتگرد نے عراق میں جاری دہشتگردی کے حوالے سے کئی انکشافات کئےہیں۔ اس سعودی دہشتگرد کا کہنا ہےکہ وہ سعودی عرب سے مالی امداد جمع کرکے عراق میں دہشتگردی پھیلانے کےلئے استعمال کرتا تھا۔
عراق کی انٹلجنس نے کہا ہے کہ اس کے پاس ایسے ٹھوس ثبوت موجود ہیں جن سے صاف پتہ چلتا ہےکہ سعودی عرب، ترکی اور علاقے کے کچھ اور ممالک عراق میں جاری دہشتگردی میں ملوث ہیں۔ عراقی حلقوں کا کہنا ہے کہ بیرونی سازشی عناصر عراق میں خانہ جنگي اور فرقہ واریت پھیلانا چاہتےہیں۔ عراق کی پارلمینٹ کے اراکین اور مذہبی اور سیاسی شخصیتوں نے خبردار کیا ہےکہ سعودی عرب عراق میں مداخلت اور دہشتگردی کی حمایت کرنے کی بڑی بھاری قیمت چکانا پڑے گي۔

متعلقہ مضامین

Back to top button