عراق

عراق، منافقین کی کمین گاہ پرحملہ، دسیوں ہلاک

iraq munafqinفارس نیوز کے مطابق آج عراقی عوام، مجاھد گروہوں اور اسلامی دھڑوں نے انقلاب مخالف گروہ کے اڈے اشرف فوجی چھاونی پر حملہ کرکے اس چھاونی میں موجود منافق عناصر کو نکال باہر کرنےکی کوشش کی۔ اس حملے میں کئي لوگ جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔ تسنیم نیوز نے المیادین چینل کے حوالے سے خبردی ہےکہ مشتعل عوام نے ایم کے او دہشتگرد گروہ کی سیکریٹری مریم رجوی کی معاون کو اتنا زد و کوب کیا کہ وہ ہلاک ہو گئی۔ اس حملے میں منافقین کے بیس دہشتگردوں کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔ واضح رہے عراق کے سابق ڈکٹیٹر صدام نے اس فوجی اڈے میں منافقین کو بسایا تھا جہاں سے یہ دہشتگرد گروہ ماضی میں بھی عراقی اور ایرانی عوام کےخلاف دہشتگردانہ کاروائياں کرتا رہا ہے اور آج تک اس چھاوئنی سے دہشتگردانہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button