عراق

البدر تنظیم، عراق میں بیرونی مداخلت پرانتباہ

iraq fourceعراق میں البدر تنظیم کے سکریٹری جنرل نےعراق میں بیرونی مداخلت کی بابت خبردار کیا ہے۔ سفیر نیوز کے مطابق البدر تنطیم کے سیکرٹیری ھادی العامری نے عراق کے خلاف بیرونی سازشوں پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان سازشوں کےخلاف متحدہ ہوکر ملک کی حمایت کرنا ضروری ہے۔
العامری نے کہاکہ عراق کے دشمن چاہتےہیں کہ عراق میں خانہ جنگي شروع ہوجائے تاکہ عوام کو نقصان پہنچے لھذا تمام سیاسی رہنماوں، پارٹیوں، قبائلی عمائدین اور ذرائع ابلاغ کو مل کر دشمنوں کی سازشوں کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے ملک میں انتخابات کرائےجانے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ بغاوتوں کا زمانہ گذر چکا ہے اور یہ عوام ہیں جو ملک میں انتخابات کے ذریعےتمام خطروں کے باوجود جمہوری حکومت قائم کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button